قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور فاسٹ باؤلر شعیب اختر جولائی 2022 میں تصدیق کی تھی کہ ان کی زندگی پر فلم بنائی جارہی ہے

2022 میں معروف گلوکار و ماڈل عمیر جسوال نے بتایا تھا کہ وہ اس فلم میں شیعب اختر کا کردار ادا کریں گے

لیکن کچھ وقت بعد ہی انھوں نے  فلم سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا 

جبکہ بعدازاں  شعیب اختر نے بھی جنوری 2023 میں ہی اپنی زندگی پر بنائی جانے والی فلم سے راہیں جدا کرلی تھیں

 شیعب اختر نے  ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ ان کی جانب سے اپنی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کے معاہدے کو ختم کرنے کے باوجود فلم بنانے والے افراد انہیں فلم بنانے اور اسے ریلیز کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں 

جس کی وجہ سے انہیں عدالت جانا پڑا

 تنازعات اور شعیب اختر کی جانب سے حکم امتناع حاصل کرنے کا دعویٰ کرنے کے باوجود ان کی زندگی پر بنائی گئی فلم کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے

 فلم ’راولپنڈی ایکسپریس‘ کے نام سے بنائی گئی

فلم میں گوہر رشید، سلیم معراج اور شفقت چیمہ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں

 ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ شعیب اختر کا بچپن کس قدر غربت اور مسائل میں گزرا لیکن اس کے باوجود ان میں کرکٹر بننے کا جنون تھا

فلم کا ٹریلر دیکھنے کے لیے watch Trailer پر کلک کریں